ملک و قوم کی خاطر سخت فیصلے کرنا پڑے: پرویز خٹک

Sep 06, 2021

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کی خاطر سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی توجہ غریب عوام کے مسائل کے حل پر ہے۔  حکومت دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

مزیدخبریں