خیرپور(بیورورپورٹ)بین الاقوامی مذہبی اسکالر اور نامور عالم دین حجۃ السلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ امام بارگاہ قصر حسینی میں سابق سینیٹر اور مشہور سیاست دان سینیٹر سید ساجد حسین زیدی کی مجلس برسی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ فرقہ واریت کی ہوا مصنوعی ہے جس نے ہزاروں مسلمانوں کی جانوں کو نقصان پہچایا۔ سنی علماء دیوبندی، بریلوی مسلک کو شدید نقصان پہنچایا وہ ایک بار پھر ملک کو خون اور فساد کی طرف دکھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار اور مذہبی رہنمائوں کو اس وقت طرف توجہ کی ضرورت ہے ورنہ تاریخ پھر دہرائی جائے گی اور ملک اس وقت نئے دوستوں کے ساتھ خطے کے مسائل کو حل کرنے کی بہترین اور سنہرے لمحات سے گزر رہا ہے۔
پاکستان میں تکفیریوں کی کوئی گنجائش نہیں‘ شہنشاہ حسین نقوی
Sep 06, 2021