12رائونڈ تک تابڑ توڑ حملوں کے باوجود مقابلہ بے نتیجہ ختم ، فائٹرز نے دوبارہ میچ کی خواہش ظاہر کر دی

لندن(آئی این پی)انگلینڈ میں باکسنگ کا تگڑا رِنگ لگا، میزبان جوش وارنگٹن کا میکسیکن حریف ماریکو لارا سے زور کا جوڑ پڑا، 12رائونڈ تک تابڑ توڑ حملوں کے باوجود مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، فائٹرز نے دوبارہ میچ کی خواہش ظاہر کر دی۔لیڈز کے ایمرالڈ اسٹیڈیم میں باکسنگ رِنگ، میزبان شہر کے جوش وارنگٹن اور میکسیکن ماریکو لارا کا آمنا سامنا ہوا۔ بارہ رانڈ کے باٹ کا جوشیلا آغاز ہوا تو دونوں فائیٹرز نے ایک دوسرے پر تگڑے وار کئے، تابڑ توڑ حملوں سے تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔مقررہ وقت اور رانڈ کے اختتام پر ریفریز فاتح کا فیصلہ نہ کر سکے، ٹیکنیکل وجوہات پر میچ ڈرا ہوا۔ دونوں باکسرز نے دوبارہ مدمقابل آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن