نیویارک(آئی این پی)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے یو ایس اوپن کے ڈبلز ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، وہ اپنے برٹش پارٹنر کے ساتھ راونڈ آف سکسٹین میں پہنچ گئے۔ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر 1ایشلے بارٹی کو امریکی کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی، جبکہ مینز سنگلز ایونٹ میں عالمی نمبر 1نوواک جوکووچ جاپان کے نشی کوری کو ہرا کر چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے۔یو ایس اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور جونی اومارا کی جوڑی نے بیلجیئم کے پیئر کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی۔پہلا سیٹ بیلجیم کے پیئر نے چھ تین سے جیتا، لیکن پھر اعصام اور جونی نے کم بیک کیا، چھ دو سے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا اور فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر راونڈ آف سکسٹین میں جگہ بنا لی۔ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جس میں عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو ورلڈ نمبر 43 امریکا کی شیلبی روجرز نے ایونٹ سے باہر کر دیا۔پہلا سیٹ شیلبی روجرز نے چھ دو سے جیتا، پھر ایشلے بارٹی نے کم بیک کیا اور چھ ایک کی کامیابی سے میچ برابر کیا، فیصلہ کن سیٹ بہت دلچسپ رہا جس میں مقابلہ ٹائی بریکر پر گیا ور شیلبی روجرز نے میدان مار لیا۔مینز سنگلز میں عالمی نمبر 1سربیا کے نوواک جوکووچ جاپان کے نشی کوری کے خلاف پہلا سیٹ ہار گئے، لیکن پھر انہوں نے کم بیک کیا اور حریف کھلاڑی کو جمنے کا موقع نہ دیا۔جوکووچ نے لگا تار تین سیٹس چھ تین، چھ تین اور چھ دو سے جیت کر فورتھ راونڈ میں جگہ بنا لی۔
یو ایس اوپن، قومی ٹینس اسٹاراعصام کی ڈبلز میں دوسری فتح
Sep 06, 2021