وہاڑی(کرائم رپورٹر )ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور چئیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب چوہدری زاہد اقبال نے کرمپور کے موضع عالم پور چاہ امین والا میں بجلی کے منصوبے کی فراہمی کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال ، چوھدری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کاْمشن ہے کہ ہر گاوں ہر قصبہ میں بجلی مہیا کی جائے۔ تاکہ ہر گاؤں روشن ہو سکے اس موقع پر راؤ اشرف ، میاں تاج پیرزادہ ، رائے سجاد کھرل ، خالد خاں بلوچ ، سلیم صفدر ، میاں عباس پیرزادہ ، چوھدری سجاد امین ودیگرموجود تھے