میاں چنوں(خبر نگار)6 ستمبر کو وطن عزیز کے سپوتوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے ارض پاک کے عظیم سپوتوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اعزاز الحق نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے جاری بیان میں کیا، انکا مزید کہنا تھا کے 6 ستمبر کا دن پاکستان تاریخ کا اہم ترین دن ہے جس دن مادر وطن پر جان نچاور کر کے کے وطن عزیز کے محافظوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا
6ستمبرکو وطن عزیز کے محافظوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا: اعزاز الحق
Sep 06, 2021