مخدوم رشید (نامہ نگار)محکمہ اوقاف کے مخدوم رشید کے رہائشی کو نوٹس جاری کرنے کے خلاف ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق ایم پی اے راے منصب علی نے کی غلام عباس شاہ اورساجد اویس شاہ نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ محکمہ اوقاف نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے اے روز نوٹس جاری کر دیئے جاتے ہیں راے منصب علی نے کہا کہ میںآپ کے ساتھ مرتے دم تک کھڑا رہوں گا میںآپ کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا میری چوھدری پرویز الہٰی سے بات ہو گئی ہے انہوں نے تسلی دی ہے کہ کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔
کسی کو بے گھر نہیں ہونے دینگے‘مالکانہ حقوق دلوا کر رہوں گا : راے منصب علی
Sep 06, 2021