بدھلہ سنت(نامہ نگار) مظہر حسین بھٹی نے تھانہ بدھلہ سنت میں درخواست گزاری ہے کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مخدوم رشید میں تعینات انکے بھتیجے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف گزشتہ روز شام سوا 6بجے بدھلہ سنت سے اپنے گھر بستی اعوان جار ہے تھے کہ پوے والا موڑ کے قریب انکی تاک میں بیٹھے بستی اعوان کے رہائشی وسیم اعوان اور انکے ساتھیوں سانول اعوان ، احسان،بلاول،راشد، قیصر عباس جو کہ ڈنڈے سوٹوں اور 30بور پسٹل سے مسلح تھے پروفیسر حنیف پر حملہ کر دیا رشتے دار بچانے پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے اظہر عباس اور ایک راہگیر عدنان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔