دفاع وطن کیلئے ہمارے جوان دشمن کی توپوںکے مقابل ڈٹ گئے: رانا اسلم

Sep 06, 2021

جمبر(نامہ نگار) ستمبر1965ء میں بھارت نے طاقت کے زعم میں پاکستان کی سا  لمیت پر شب خون ماراتوہمارے جانبازاورشوق شہادت سے سرشار فوجی جوان دفاع وطن کیلئے دشمن کی توپوںکے مقابل اپنافولادی سینہ تان کرڈٹ گئے جس کے نتیجہ میں دشمن کو سرزمین پاک کی طرف بڑھتے اپنے ناپاک قدم روکناپڑے اوروہ سترہ دن کی ناکام مہم جوئی کے بعد نامرادواپس پلٹ گیا،ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنماؤ ں (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا اسلم خاں اور سابق ضلعی ناظم قصور رانا امتیاز احمد نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات یت کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں