کارکن ن لیگی امیدوار وں  کے ہاتھ مضبوط کریں: شازیہ فرید

Sep 06, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ آج کی ریلی کنٹو نمٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی برتری کو واضح کر دے گی ن لیگی کارکن جو ق در جوق ریلی میں شرکت کریں اور خدمت اور ترقی والی جماعت مسلم لیگ کے امیدوار وں کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کی ریلی نورا کوٹ سے شروع ہوگی اور مختلف یونین کونسلوں سے ہوتی ہوئی امین پور پہنچے گی جہاں ورکرز کنونشن منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں