فیروز والہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اور سرویلنس سرگرمیوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تا کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیم کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کا وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔