فیروز والہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت و فرٹیلائزر ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کھاد کی دکانوں کی چیکنگ کی اور سٹاک کا جائزہ لیا انہوں نے جی ٹی روڈ پر واقع کالا شاہ کاکو کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری سے نمونہ جات حاصل کیے جو لیبارٹری کو بھجوا دئیے رپورٹ ملنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت رانا قربان علی خان نے کھاد کے ڈیلروں اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کریں۔
فیروز والہ:اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت و فرٹیلائزر رانا قربان کی کھاد کی دکانوں کی چیکنگ ،سٹاک کا جائزہ لیا
Sep 06, 2021