لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کی قیادت نے کہا کہ مغربی دنیا طالبان پر اپنی مرضی کی جمہوریت مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے، افغان قوم اپنے ملک وملت کی صورتحال بہتر سمجھتی ہے ، جنگوں کے بعددنیا کو ان کی مدد کرنی چاہئے اوردشمنی اورنفرت کا باب بند ہو جانا چاہئے ۔امیرجماعت حافظ عبدالغفا ررو پڑی ، سیاسی امور کے انچارج حافظ عبدالوھاب روپڑی ،پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصراورمولوی محمد بشیرنے کہا کہ ہمار اخطہ مؤثرترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا دینی ، قومی ، ملی جماعتوں کو پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ ،اسلامی قانون سازی جاری وساری رکھنے کیلئے اپنی جدوجہد مزید تیز کرنا ہوگی ، جس کے لئے ملک اورقوم کی یکجہتی بہت اہم ہے،ہمیں سیاسی اور معاشی انتشار سے پاکستان کو ملکر نکالنا ہوگا۔ جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی ساتھیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا تھاکہ ہندوستان میں صرف جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ہندوستان کے مظالم انسانیت کے خلاف جرائم ہیں اور یہ جنگی جرائم میں شمار کیے جاتے ہیں۔
دنیا طالبان کی مدد کرے، نفرت کا باب بند ہونا چاہئے: عبدالغفار روپڑی
Sep 06, 2021