علی گیلانی نے آزادی کشمیر کیلئے بے نظیر قربانیاں دیں:  اسلم شا ہ مدنی

Sep 06, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  انجمن مدنی پاکستان تعمیر ملت  کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات محمد اسلم شا ہ مدنی نے  حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جو قربانیاں دیں ان کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنی زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے وقف کررکھی تھی اور ساری زندگی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے گزاری‘ انہوں نے نہ صرف بھارتی ظلم کے خلاف صدا بلند کی بلکہ تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کا فریضہ بھی سرانجام دیا ان کی وفات سے حریت کانفرنس اور تحریک آزادی کشمیر میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں