ملکی دفاع ،تحفظ ختم نبوت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے: اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان اور کل یوم تحفظ ختم نبوت جوش و جذبے سے منائے گی۔6 ستمبر 65 کو ہماری بہادر فوج نے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی جبکہ 7 ستمبر 74 کو ختم نبوت کے باغیوں کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی گئی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جسکی صدارت ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ نے کی۔انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور تحفظ ختم نبوت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔7 ستمبر قادیانیوں اور مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کا تاریخی دن ہے،یہ وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کی تحریک اور قرارداد پر متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن