ملتان ( خبر نگار خصوصی )بستی مانک پل وہاڑی روڈ پر پکی نہر توڑنے پر اہل علاقہ کا احتجاج اہلیان علاقہ ملک عطا محمد،سیلمان علی، چوہدری شیر افضل، چوہدری شفقت ،چوہدری منور عزیز،چوہدری نواب ، ملک نوید نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے بستی مانک کے لوگوں نے پکی نہر کا کنارہ توڑ کر بھینسوں کے نہانے کیلئے جگہ بنائی جسکی وجہ سے نہر کی پٹری پر گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں بارش کیو جہ سے لوگ اپنے موگے بند کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے ٹوٹی ہوئی اس جگہ سے نہر اوور فلوکر جاتی ہے اور اردگرد کے زمیند اروں کی فصلیں اور گھرزیر آب آ جاتے ہیں۔ محکمہ انہارافسران سے مطالبہ ہے کہ نہر کی مرمت کرتے ہوئے فصلوں اور گھروں کو ڈوبنے سے بچایا جائے ورنہ متاثرین چیف انجینئر محکمہ انہار کے دفتر کے باہر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پکی نہر توڑنے پر بستی مانک پل وہاڑی کے مکینوں کا احتجاج
Sep 06, 2021