گوجرانوالہ:کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کیلئے شہری خوار ہوکر رہ گئے

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کیلئے شہری ذلیل و خوار ہوگئے،ڈی ایچ اونے ٹارگٹ بنانے کیلئے دوسری ڈوزلگانے پر مبینہ طور پر پابندی لگادی اس سلسلہ میں شہریوں نے بتایا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال نے کرونا ویکسین کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹیموں کو دوسری ڈوز لگانے سے منع کررکھا ہے یونین کونسلوں میں تعینات عملہ نے جن شہریوں کو پہلی ڈوز لگارکھی ہے انہیں دوسری ڈوز لگانے سے ابھی تک انکاری ہیں اور صرف پہلی ڈوز والوں کو ہی ویکسین کی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز لگوانے والوں میں متعدد بزرگ، معذور اور خواتین شامل ہیں جن کے گھروں سے ویکسی نیشن سنٹرز بھی کافی دور ہیںکرونا ویکسی نیشن سنٹرز پر پہلے ہی ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اور ڈی ایچ او آفس میں بیرون ممالک کیلئے ویکسی نیشن لگوانے والوں کا رش لگا رہتا ہے اس فیصلے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا موبائل ویکسی نیٹرز کو دوسری ڈوز لگانے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن