اسلام آباد (اے پی پی) جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے کہا ہے کہ افغانستان اور خطے کے ساتھ نسبت میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پھنسے جاپانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے ہمسائے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور دیگر عالمی امور پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں آشی شنبن، فیوجی ٹیلی ویژن، دینکی، جی جی پریس، نیشنل انسٹیوٹ فار ڈیفنس سٹڈیز، سسکاوا پیس فائونڈیشن اور نیشنل گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ فار پالیسیز سٹڈیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔