انصاری برادران کی اعجاز چوہدری سے ملاقات،سیاسی تبادلہ خیال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انصاری برادران کی صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری سے خصوصی ملاقات۔سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تفصیلی بات چیت, کنٹونمنٹ بور ڈ کے انتخابات بھی زیر بحث آئے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی راہنماحاجی یونس انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں گوجرانوالہ کو دین اسلام کا قلعہ اور پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بنانے کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں شہر میں روایتی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے ااور عوامی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح برتری حاصل کرے گی اور عوامی خدمت کا سلسلہ آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں  لوٹ مار مافیاکے سرپرستوں کو عبرتناک شکست دیں گے اور کامیابی کے بعدچیمبر کے دروازے بلاتفریق پوری کاروباری برادری کے لئے کھولے جائیں گے۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری،چئیرمین وزیر اعلی' شکایات سیل گوجرانوالہ ڈویژن  چوہدری علی اصغر انصاری بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن