6 ستمبر عسکری تاریخ کا اہم ترین دن ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 ء  ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر کے ان دنوں کی یادلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا۔ اس دن بہادر پاکستانی شہریوں نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا اور یہ جنگ پاکستانی اور افواج پاکستان کی مشترکہ جد وجہ تھی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ6 ستمبر 1965 میں بھارت اچانک پاکستان پر حملہ آور ہوا۔ اس کا ارادہ تھا کہ وہ صبح کا ناشتہ لاہور کے جیم خانہ میں کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن