خضدارسید میں منورحسن لائبریری کا افتتاح 

Sep 06, 2021

خضدار(نامہ نگار)خضدارسید میں منورحسن لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔ خضدار کے سیاسی و سماجی شخصیات،علمائے کرام، پروفیسرز، اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مدرسہ جامعہ تفہیم القرآن قادر آباد خضدار میں لائبریری کا قیام جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی کی کوششوں سے عمل میں آیا ہے۔ وسیع و عریض ہال میں بنی اس خوبصورت لائبریری کوجماعت اسلامی کے سابق امیرسید منور حسن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے فیتہ کاٹ کر لائبریری کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ انہوں نے تحفے میں لائبریری کو کتابیں فراہم کیئے اور پچاس ہزار روپے نقد لائبریری کے لئے اعلان کیا۔۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر کالم نگار امان اللہ شادیزئی خضدار پریس کلب کے سابق صد عبداللہ شاہوانی قبائلی شخصیت فدااحمد قلندرانی پروفیسر انعام اللہ مینگل جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی جماعت اسلامی مستونگ کے امیر مولانا خلیل احمد شاہوانی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی خضدار کے امیر مولاناعبدالغفور کرخی ٹرانسپورٹر زرہنماء بشیراحمد حلیمی شاہین براہوئی عبدالرازق شاہوانی مولانا اما ن اللہ مینگل مولانا عبدالباسط شاہد شاہوانی و دیگر شریک رہے۔

مزیدخبریں