وطن عزیز پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو منہ توڑجواب دیا جائیگا، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ وطن عزیز پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو منہ توڑجواب دیا جائیگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ 6ستمبر1965ہماری بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کرواضح پیغام دیا کہ وطن عزیز پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ وطن کی حفاظت کے لیے ہمارے جری جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔وطن کی فضائیں شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن