آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مایو نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور افغانوں کی معاونت سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی .اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔اٹلی کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی کثیرالجہتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سرہا۔اطالوی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔اطالوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔