لاہور(خصوصی نامہ نگار)فلڈ ریلیف کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن انجینئر ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن روجھان،فاضل پور،راجن پور،جام پور سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے ریلیف کے کاموں کو 2 مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔پہلے فیز میں موبائل ہسپتال اور کیمپس کلینک کے ذریعے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔دوسرے مرحلے میں لیب ٹیسٹ اور تشخیص کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا سیلاب متاثرین کا ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز سے علاج کروائیں گے ۔