لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے بیمار ذہنیت اور باؤلے پن کا شکارہیں۔وہ اداروں کو متنازعہ بنانے کے منفی ایجنڈے پر ملکی و قومی مفادات پر حملے کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم منفی ایجنڈا رکھتے اور ملک میں فساد پیدا کرکے لوگوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔ عمران خان سیاست میں بد تہذیبی بدکلامی کے بانی ہیں ۔
سابق وزیراعظم منفی ایجنڈا ، فساد پیدا کرکے لوگوں کو لڑانا چاہتے ہیں:سیدمحفوظ مشہدی
Sep 06, 2022