گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 56میاں محمد ارقم خان نے کہا ہے کہ 10ستمبر کو گو جرانوالہ میں کپتان کے ہو نے والے تاریخی جلسہ کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں جس کیلئے مختلف امور پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیںجو اپنی ذمہ داری سے جلسہ گاہ کے اندر اور باہر انتظامات کی نگرانی کریں گی ،ہم کپتان کے جلسے کو تاریخی اور یاد گار بنائیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کپتان عمران خان نے اپنی سچائی اور بہادری سے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا اور ہمیں انشاء اللہ پوری امید ہے کہ اس بار ہو نے والے انتخابات میں عوام اپنے بہادر لیڈر چیئرمین عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور اپنے ملک کے لیے درست فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر اقتدار کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں کی جانب رواں دواں کرتے ہوئے ملک کو مزید آگے لائیں گے ۔