شرقپور شریف+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نامہ نگارخصوصی) پنجاب اسمبلی میں تحریک لبیک کا نعرہ لگانے والا میں پہلا ممبر رکن اسمبلی ہو گا شیرربانی کے وارث ہم لوگ ہیں عوام 11 ستمبر کو کرین پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کریں منتخب ہونے کے بعدعوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کردونگا نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ٹی پی ایل کے نوجوان کسی قسم کی بے حیائی کرپشن لاقانونیت برداشت نہیں کریں گے جماعت لبیک عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے اور ملک کو درپیش تمام مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے نامزد امیدوار پی پی 139 ڈاکٹر روف گجر نے چوک شیر ربانی میں جلسہ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے پاکستان کی عوام نے روشن خیالی کے نام پر ملک کوکھوکھلا کرنے والوں کو دیکھا کرپشن کر کے اپنوں کو نوازنے والوں کو دیکھا کسی دور میں عوام کی بدحالی دور نہ ہوئی عوام کی طاقت سے منتخب ہو کر عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کر دونگا ۔