مطالبات منظور، پسنی زیروپوائنٹ پرماہی گیروں کا دھرنا ختم

Sep 06, 2022


پسنی( آن لائن ) ماہی گیر اور حق دو تحریک  نے مطالبات منظورہونے پرپسنی زیروپوائنٹ پر جاری  دھرنا 15 دن کے لیے موخرکردیا۔احتجاجی ماہی گیروں سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان ،حسین واڈیلہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی کے بیوپاری مقامی ماہی گیروں کا استحصال کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مقامی ماہی گیر اور حق دو تحریک نے اپنے مطالبات کے حق میں پانچ دن تک پسنی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔جبکہ گزشتہ روز ماہی گیروں نے سندھی ماہی گیروں کے قرض اتارنے کے لیے اپنے زیورات بھی لائے،اے ڈی سی گوادر زاکر بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ نے احتجاجی ماہی گیروں سے ملاقات کی اور مطالبات منظور کرلیے۔

مزیدخبریں