رائے بشیر احمدکھرل جنگ65کے دوران فوجیوں کو کھانا پیش کرتے رہے

Sep 06, 2022

پنڈی بھٹیاں( شیخ مبشر الحسن قادری  سے ) ستمبر 1965 کی جنگ میں آرمی کے شیر جوانوں نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا  جذبہ ایثار سے بھری اس داستان کے کئی گمنام ہیرو آج بھی دکھائی دیتے ہیں،جن میں نوتھیں گاؤں میں 96 سالہ رائے بشیر احمد کھرل جو اپنے گھر میں بنائے ہوئے خوبصورت میوزیم میں بیٹھ کر ستمبر 1965 کے وہ دن یاد کرتے ہیں جب اپنے گاؤں والوں کے ہمراہ اس چھوٹے سے سٹیشن پر کھڑے ہوکر گزرنے والی ٹرینوں میں سوار پاک آرمی کے جوانوں کو کھانا پیش کیا کرتے تھے۔رائے بشیر احمد کھرل اپنے میوزیم میں آنے والے ہر ایک کو جہاں دیگر نوادرات جن میں پرانی تلواریں خنجر سیپیاں اور قدیمی سکے دکھاتے ہیں تو وہ وہاں شیلز شہباز پاکستان ایم عالم نے فائر کرکے ضلع حافظ آباد کے علاقہ میں دشمن کے دو جہاز مار گرائے تھے بڑے فخریہ انداز میں دکھاتے ہیں۔قائد اعظم کے حکم پر نیشنل گارڈ کے فرائض سرانجام دینے والے رائے بشیر احمد کھرل ماہ ستمبر میں اپنے گاؤں کے چھوٹے بچوں اور خاص کر اپنی جڑواں دو ہمشکل پوتیوں کو گھر کے لان میں نصب سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے وطن عزیز کے ساتھ محبت و ایثار کا درس دیتے ہیں،، یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی اگر آج کی نوجوان نسل رائے بشیر احمد کھرل کے جزبہ حب الوطنی کو اپنائے تو دشمن کا ہر ایک ارادہ خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں