سنگت فاؤنڈیشن شیخوپورہ کے  زیر اہتمام فری ڈینٹل کیمپ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سنگت فاؤنڈیشن شیخوپورہ کے زیر اہتمام الحرمین ڈینٹل کیئرمیں فری ڈینٹل کیمپ لگایا گیا جس میں ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، سیکرٹری انفارمیشن سنٹرل پنجاب سمیرا عابد اور نائب صدر مصباح عدنان نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر میزہ منیب اکرم، ڈاکٹر طوبیٰ اور ڈاکٹر عبیرہ سعدنے مریضوں کے چیک اپ کئے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔، اس فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق ضلعی صدر جمیلہ یونس جنجوعہ،فرزانہ ناز، نرگس منیر، شکیلہ ارشد، سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ، رخسانہ ارشد، علی زیب، عدنان حمید، عبدالحمید بھٹی، رانا محمد اکرم نے کی۔

ای پیپر دی نیشن