اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں تعینات سعودی عرب کیسفیر نواف بن سعید المالکی نے چار سالہ بچے احمد مصطفی اور اس کے والد سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چار سالہ بچے احمد مصطفی اور اس کی والدہ نے عمرہ کی غرض سے اپنی جمع شدہ رقم پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پیش کی تھی۔ سعودی سفیر نے احمد مصطفی اور اس کی والدہ کے جذبے کو سراہا۔ بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر وقت اور ہر آزمائش میں پاکستان اور اہلیان پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے پر مملکت سعودی عرب اور سعودی سفیر نواف المالکی اورسعوی سفارت خانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ملاقات