احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس کی سماعت ملتوی 



اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹراور وکلا صفائی  آئے ۔
کے علاوہ نیب گواہان اظہار احمد اور محسن رضا جعفری عدالت پیش ہوئے، عدالت نے احسن اقبال کی حاضری لگائی،عدالت کو بتایاگیا کہ احسن اقبال کو  بریت درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے، جس ہر عدالت نے کہاکہ ہم آپ کے پابند نہیں ہیں، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے، اس دوران ہائیکورٹ سے بریت درخواست کا فیصلہ آ گیا تو دیکھا جائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت28 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ 
 سماعت ملتوی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...