سندھ میں سیلاب: شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ



کراچی(این این آئی)صوبہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہِ پر صرف چادر چڑھائی جائے گی۔
محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا سہ روزہ عرس اگلے ہفتے سے شروع ہونا تھا۔واضح رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی  کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔
عرس منسوخی فیصلہ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...