غزہ (شنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کے قریب ایک قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 19 سالہ طاہر زکارنہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔سترہ پکڑ لئے۔ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیلی فوجی دستوں نے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا۔
ڈرون علاقے پر منڈلاتے رہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے کی تلاشی اور پورے مغربی کنارے سے 17 فلسطینی شہریوں کوگرفتار کر لیا ہے۔
فلسطینی شہید