ای این آئی پاکستان کے تیل وگیس کے اثاثے اونے پونے داموں فروخت 



اسلام آباد( نامہ نگار ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ای این آئی پاکستان کے 400ملین ڈالر سے زائد مالیت کے تیل وگیس کے اثاثوں کو اونے پونے دام پر فروخت کرنے اور قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں مبینہ طور پر 75ملین ڈالر نقصان پہنچانے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ای این آئی کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل این جی کارگوبھی پاکستان کو فراہم نہیں کئے جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان اور بجلی مہنگی ہوئی۔ ای این آئی پاکستان کے اثاثے ناتجربہ کار اور کمزور مالی پوزیشن کی حامل کمپنی کو فروخت کرنے سے قبل کمپنی کی اصل قیمت فروخت کا تعین کرنے کیلئے عالمی کمپنی سے آڈٹ کروایا جائے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...