لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت قمر المشائخ الحافظ پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کی زیرصدارت عالمی حجاب ڈے کے موقع پر خیابانِ چورہ شریف لاہور میں سالانہ حجاب کانفرنس ہوئی جس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بعض ملک دشمن این جی اوز ملک میں عریانی فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں اور اسلامی نظریاتی ملک میں رہنے والوں کی غیرت کو للکارا جا رہاہے۔