خواندگی کا عالمی دن 8ستمبرکوصوبائی سطح پر منایا جائیگا: وجیہہ اللہ کنڈی

Sep 06, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم وجیہہ اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ خواندگی کا عالمی دن 8ستمبر کو منایا جائیگا۔ اس حوالے تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے۔ یکم ستمبر سے پنجاب بھر میں لٹریسی ویک منایاجارہاہے تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں لیہ، راجن پور اورمظفرگڑھ میں لٹریسی ڈے کی سرگرمیاں نہیں ہونگی۔ محکمہ لٹریسی عوام کی معاشرتی و اقتصادی ضرورتوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے گزشتہ دور میں قائم کیاگیاتھا۔ محکمہ خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم نے 43 لاکھ بالغ ناخواندہ افراد اور تعلیم سے محروم بچوں کو اپنے Flexible تعلیمی پروگرامز کے ذریعے خواندہ بنایاہے جبکہ ساڑھے 4 لاکھ طالب علم13ہزار 519 غیر رسمی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی شرح خواندگی کو 2025ء تک 75 فیصد اور 2030ء تک 84 فیصد تک لے جانے کیلئے 2020ء میں پنجاب خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیمی پالیسی متعارف کرائی گئی۔اس حوالے سے جیلوں میں قائم 1273 مراکزبرائے تعلیم بالغاں کے ذریعے 36900بالغ ونو عمر قیدیوں کو بنیادی خواندگی اور Life  skillsفراہم کی گئیں۔

مزیدخبریں