مانگامنڈی( نامہ نگار) سوشل سیکورٹی ہسپتال کے عملہ کی غفلت اور لالچ کی وجہ سے ڈلیوری کیلئے آئی خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔قلعہ نئی آبادی کی ارم رائیونڈ روڈ مانگامنڈی گائنی وارڈ میں داخل ہوئی۔ ایک دن بعد آپریشن ہو امگر کامیاب نہ ہوسکا۔ ڈاکٹرز نے اسے اسی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر دیا مگر ڈاکٹرز نے علاج کیلئے دوسرے ہسپتال نہ بھیجا۔ یہاں مریضہ نے ڈاکٹرز کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ ارم کے خاوند اکرم نے بتایا کہ آپریشن کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کیوجہ سے وفات ہوئی۔ مگر ڈاکٹرز نے آئی سی یو میں داخل کئے رکھے اور بل بڑھاتے رہے۔ ارم کے ورثا نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔