بلوچستان میں غذائی بحران پیدا ہوچکا،نوٹس لیا جائے : لشکری رئیسانی


کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا  کہ بدانتظامی اور عم توجہ سے  پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں غذائی بحران پیدا ہوگیا  اب بھی وقت ہے اگر غذائی اجناس کی کمی ہے تو اس کو دیگر صوبوں اور ملکوں سے درآمد کرکے پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر تمام غذائی اجناس کے ذخائر کا جائزہ لے تاکہ کوئی بھی ہنگامی حالات پیدا نہ ہوں اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور صوبے میں گراںفروش اپنا راج قائم نہ کرسکیں۔دریں اثناء گزشتہ روز بلوچستان پیس فورم کے رضا کاروں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر کے سیلاب متاثرین میں اشیاء  خوردونوش ، ادویات ، امدادی سامان اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن