بلوچستان کے کئی  اضلاع میں ہیضہ پھوٹ پڑا،مزید2366 کیس رپورٹ

Sep 06, 2022


کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کر لی ۔مزید2366 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعدادایک لاکھ2ہزار691ہوگئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ،کیچ،پنجگور،صحبت پور،جعفرآباد،لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں ہیضے کی صورتحال تشویشناک ہوگئی جہاں یومیہ بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،کیچ میں اب تک سب سے زیادہ ہیضے کی13149،خضدار میں 8877 ،پنجگورمیں 7562اورصحبت پور میں 6580کیسزرپورٹ ہوئے۔کوئٹہ میں ہیضے کی6489،جھل مگسی میں 6073،جعفرآبادمیں 5294،قلعہ سیف اللہ میں ہیضے کے 4947 اور لسبیلہ میں 4604 کیسزرپورٹ ہوئے ۔

مزیدخبریں