ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ضلع میں کورونا سے بچائو کی خصوصی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا اور یہ مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران پانچ سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ضلع میں اس مہم کا آغاز پہلی بار کیا جا رہا ہے۔