سالانہ ترقیاتی پروگرام‘ وہاڑی میں کروڑوں کی سکیموں پر کام جاری: ڈپٹی کمشنر


وہاڑی(نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر‘ کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23کے تحت ترقیاتی سکیموں کے ذریعے 8کروڑ36لاکھ60ہزار روپے مالیت سے بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی کی باؤنڈری وال،20کروڑ روپے مالیت سے ورکنگ وومن ہاسٹل کی تعمیر،23کروڑ 16لاکھ 55ہزار روپے مالیت سے بوریوالا جوئیہ روڈ مائل نمبر 7سے چک نمبر 489ای بی،495ای بی،493ای بی،491ای بی،بستی سکندرہ آباد، کھادر کنال تک 10کلومیٹر سڑک، 45کروڑ 62لاکھ 18ہزار روپے مالیت سے 16کلو میر مانا جملیرا روڈ،55کروڑ 61لاکھ 78ہزار روپے سے لڈن کرم پور روڈ 21کلومیٹر،83کروڑ 32لاکھ44ہزار روپے سے ساڑھے 16کلومیٹر وہاڑی میلسی کہروڑ پکا روڈ کی تعمیر ومرمت کی جائے گی 3کروڑ 60لاکھ روپے سے جانوروں کی بیماری کی تشخیص کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزیز ڈائیگناسٹ لیبارٹری تیار کی جائے گی اور 3کروڑ 50لاکھ روپے سے کرم پور میں ریسکیو 1122اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن