حیدرآباد( نامہ نگار)نیا تالاب بروہی محلہ سکھر کی رہائشی مسمات شاہدہ بروہی نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے دیوروں کی جانب سے گھر پر قبضہ کرکے بے دخل اور تشدد کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دو سال قبل میرے شوہر غلام حسین بروہی کو اس کے بھائی نے تشدد کرکے گھر سے بے دخل کیا جس کے بعد وہ حیدرآباد میں اپنے والدین کے گھر آگئی اور شوہر بھی یہاں مزدوری کرنے لگا تاہم اپنا گھر نہ ہونے کے باعث ہمیں سخت پریشانی کا سامناہے اس نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے۔