مچھلی کے شکاری کی نعش برآمد


ٹنڈوآدم (        نامہ نگار)  ٹنڈوآدم میں ہنجورن جھیل المعروف جمن شاہ ڈھنڈ سے 4 دن پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے پہنچ کر نعش کو پانی سے نکال کر شناخت کے لیے تعلقہ اسپتال پہنچایا، جہاں نعش 6 گھنٹے تک مردہ خانہ میں پڑی رہی جس کے بعد متوفی نوجوان کی شناخت 35 سالہ عامر ولد ساجد راجپوت کے نام سے ہوئی جو جمن شاہ محلہ کا رہائشی تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی نوجوان جھیل سے مچھلیاں پکڑنے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا ۔

ای پیپر دی نیشن