ہالانی( نامہ نگار)برساتی پانی کی عدم نکاسی سے مزید ایک نوجوان ملیریا کے باعث انتقال کرگیا، ملیریا سے انتقال کرنیوالے افراد کی تعداد 3 ہوگئی، تحصیل بھریا سٹی کے گاؤں امید علی نائچ میں 18 سالہ نذر علی ولد انور علی نائچ ملیریا مرض میں مبتلا ہوکر علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث ٹرپ ٹرپ کر انتقال کر گیا‘ اب تک تحصیل بھریا سٹی میں ملیریا سے وفات کر جانے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے، برساتی پانی کی عدم نکاسی کے باعث گاؤں امید علی نائچ، گاؤں گولو نائچ، گاؤں جمعہ نائچ، گاؤں منگونائچ، گاؤں محمد خان نائچ سمیت دیگر علاقوں کا آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے شہروں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔