لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ایم آر آئی سکین رپورٹ آج موصول ہو گی۔ دائیں گھٹنے میں تکلیف کے بعد محمد رضوان کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔بھارت کیخلاف میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی شدید تکلیف کا شکار ہوئے تھے ۔ محمد رضوان پہلے ہی ٹانگ میں کچھائومحسوس کر رہے تھے، تکلیف کے باوجود بھارت کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔