اسلام آباد(آئی این پی )2022 کے آخر تک پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ صارفین کے پاس 4 جی کنکشن ہو گا۔ملک میں 5جی ٹیکنالوجی 2023میں متعارف کرائی جائیگی۔ میٹاورس5G ٹیکنالوجی انتہائی اعلی بینڈوتھ کے ساتھ آئیگی،52ممالک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ہو گیا۔5 جی پر زوم میٹنگ لوگوں کی جسمانی موجودگی کا احساس دلائے گی۔فائیو جی ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت کے ہر شعبے خصوصا ٹیک انڈسٹری کو بڑا فروغ ملے گا۔