اسلام آباد (وقائع نگار )پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، نائب صدر ملک مختار اعوان ، وائس چیئر مین عبدالرحمن عاصی ، ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان، چیئرمین عبدالرئوف ، وائس چیئرمین اعجاز حسین بخاری ، نیشنل کورآڈی نیٹر شوکت علی انجم و دیگر مزدور رہنمائوں نے ٹیوٹا کے 5000 ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹیوٹا کے 5000 ملازمین اپنے حقوق کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن ٹیوٹا انتظامیہ اس حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ ٹیوٹا سٹاف یونین پنجاب پاکستان ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ یونین ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مزدور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔