اسلام آباد(نا مہ نگار)پیپسی کو پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک کی فراہمی پروگرام کا آغاز،خوراک کے 50لاکھ پیکٹس متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔پیپسی کو پاکستان کی جانب سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سمیت پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے حوالے سے ایمر جنسی ریلیف فوڈ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پچاس لاکھ فوڈ پیکٹس متاثرہ افراد تک پہنچائے جائیں گے۔ یہ ریلیف پروگرام پیپسی کو فانڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے پیپسی کو کیجانب سے جاری گلوبل فوڈ سکیورٹی پروگرام فوڈ فار گڈ کو مزید آگے بڑیا جا رہا ہے جس کے تحت ضرورت مند افراد تک مناسب خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
پیپسی کو کا سیلاب متاثرین کیلئے خوراک کی فراہمی پروگرام کا آغاز
Sep 06, 2022