24 گھنٹے میں 13 ہزار735 ٹیسٹ‘ 190 کیسز پازیٹو رپورٹ ہوئے: ترجمان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ


اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران13 ہزار735 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 190مثبت کیسز رپورٹ جبکہ دو افراد جان کی باز ی ہار گئے۔ ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں13 ہزار735 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح1.38 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران وائرس سے2 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن